کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے زیرانتظام صوبہ کے تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور تمام صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی احکامات کی روشنی میں صارفین کی سہولت اور عوامی مطالبہ کے پیش نظر لوڈشیڈنگ فری منصوبہ پر بھی کام جاری ہے۔جس کیلئے کیسکوٹیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کے ڈسٹری بیوشن لائنوں (یعنی11kvفیڈروں)کو مرحلہ وار بجلی چوری سے پاک کرنے پر کام شروع کیاگیااورسب ڈویژن کی سطح پر کوئٹہ شہرمیں کچھ فیڈروں کاانتخاب کرکے اسپیشل کامبنگ یعنی میٹروں کی نمایاں جگہ پر دوبارہ تنصیب یقینی بنادیاگیا۔ان اقدامات سے بجلی چوری کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملنے کے علاوہ صارفین کوبلاتعطل بجلی فراہمی کی صورت میں براہ راست فائدہ حاصل ہوچکاہے اورکوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نصب بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کرنے کے بعد اُن 11kv فیڈروں سے لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی ہے۔لہٰذا تمام صارفین اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کرائیں تاکہ اُن کی بجلی فراہمی کے اوقات کارمیں اضافہ کیاجاسکے۔اسکے علاوہ کیسکواپنے تمام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے بھی کام کررہی ہے جس کے تحت صارفین بجلی کے نئے کنکشنزحاصل کرنے میں تاخیر اور بجلی بندش سے متعلق شکایات کیلئے اپنے متعلقہ دفترکے ایگزیکٹوانجینئر کو تحریری طورپردرخواست ارسال کرسکتے ہیں نیز کیسکو اپنے صارفین کو آن لائن سہولت کے زریعے بھی نئے کنکشنزکی جلد فراہمی پربھی کام شروع کردیاہے اور صارفین کی آگاہی کیلئے یہ بات بھی ضروری ہے کہ دستاویزات کی فراہمی اور ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ دفترکی جانب سے کم سے کم وقت میں نیا کنکشن نصب کیاجائے گا۔علاوہ ازیں کیسکونے صارفین کی مزیدآسانی کیلئے اُن کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کیلئے بذریعہ واٹس ایپ نمبرایک نئی سہولت کاآغاز کردیا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں صارفین کی شکایات کاازالہ ممکن بنایاجاسکے۔ اب صارفین بجلی سے متعلق شکایات کیلئے بذریعہ واٹس ایپ کیسکوکے آفیشل موبائل نمبر 03198088439 پر بجلی بل کی تصویر اور شناختی کارڈکاپی کے ہمراہ اپناایکٹو موبائل نمبرارسال کرکے رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ صارف کی متعلقہ جگہ کی درست نشاندہی ہوسکیں اور کیسکوعملہ متعلقہ جگہ پر فوراً پہنچ کربجلی بحالی کیلئے اقدامات کرسکیں۔ اسکے ساتھ ساتھ صارفین بجلی بندش، نئے کنکشنز کے حصول اور کسی بھی شکایات کیلئے اپنے بجلی بل اور شناختی کارڈ کاپی منسلک کرکے متعلقہ سب ڈویژن میں بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔لہٰذا کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ واٹس ایپ کے زریعے بجلی سے متعلق اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ کم سے کم وقت میں اُن کا ازالہ کیاجاسکے جبکہ صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے بھی اجتناب کریں اور اپنے اردگرد بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں کیسکوسے تعاون کریں تاکہ تمام صارفین کو اُسکے حصے کی جائز بجلی میسر ہوسکے۔

