کوئٹہ،(این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی زیر صدارت بلوچستان پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ یہ معاہدہ صوبے میں سمارٹ پولیسنگ، ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ، جدید آئی ٹی سلوشنز اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو نئی مضبوطی فراہم کرے گا۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس معاہدے کو صوبے میں پولیس اصلاحات اور ڈیجیٹل سسٹمز کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بلوچستان پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا مو ¿ثر نفاذ ممکن ہو گا، جو نہ صرف پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا بلکہ عوامی خدمت کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گااور صوبے کی پولسینگ کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی محمد اشفاق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرحسن علوی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی ہائے وے وزیر خان ناصر، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاالدین کاسی، اے آئی جی آئی ٹی نجیب اللہ پندرانی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائر یکٹر رائے راشد،عثمان علی نے شرکت کی۔

