ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کی کامیاب کارروائی 35 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پنجاب سے لسبیلہ کے راستے ایران جانے والے پینتیس (35) غیر قانونی تارکین وطن کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر مکران کوسٹل ہائی وے نزد زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے مقام سے گرفتار کر لیا۔ ان تمام تارکین وطن کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے( FIA) گوادر کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صوبائی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت گاڑی میں سوار کرکے گوادر روانہ کر دیا گیا ہے۔ جن کو گوادر پولیس کی مدد سے ایف آئی اے گوادر کے حوالے کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں