سبی(رپورٹر)بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان امن وامان برقرار رکھنے میں اپنی ظاہری وباطنی توانائی صرف کررہی ہے سبی میلہ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اپنی خدمات سرانجام دینگے محمدابراہیم بگٹی٬تفصیلات کے مطابق زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی زون محمد ابراہیم بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے میں خود کو پیش کیاہے سبی میلہ 2026 میں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اپنی خدمات سرانجام دینگے سبی میلہ کی رونقیں بحال رکھنے اور آنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں ہرسال کی طرح اس سال بھی سبی میلے کی رونقوں میں بلوچستان کانسٹیبلری کا بینڈ دستہ بھی حصہ لیگا بینڈ دستہ آنے والے وزراء کو سلامی پیش کرے گی یہ باتیں گزشتہ روز سبی میلہ 2026 اجلاس کے اختتام پر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صحافیوں سے دوران گفتگو کہیں زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی زون محمدابراہیم بگٹی نے مذید کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں سبی میلے کو فل پروف سیکیورٹی دینے کے لیے ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں

