لسبیلہ پولیس کے آفیسران کی منشیات کے مقدمات میں بہترین تفتیش کا سلسلہ جاری ایک اور مقدمہ میں مجرم کو 05 سال قید 50 ہزار جرمانہ کی سزا

لسبیلہ(بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لسبیلہ کی عدالت سے منشیات کے ایک اور مقدمہ میں مجرم کو سزا سنائی گئی ہے۔پولیس تھانہ بیلہ کے منشیات کے مقدمہ نمبر 64/2025 بجرم 9(1)3B نارکوٹکس میں گرفتار ملزم محمد ابراھیم ولد عبداللہ سکنہ بیلہ کو بعد از سماعت مجرم قرار دیتے ہوئے 05 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ مقدمہ کی تفتیش ASI محمد اکبر موسی نے عمل میں لائی تھی۔ متذکرہ بالا منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا تفتیشی آفیسر کی بہترین تفتیش اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد اعجاز مینگل اور اس کے ٹیم ممبران SI محمد عثمان اور ASI مجاہد علی کی کامیاب پیروی کا نتیجہ ہے۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے تفتیشی آفیسر کو منشیات کے مقدمہ میں بہترین تفتیش اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اس کے تمام ٹیم ممبران کو عدالت میں پیشہ وارانہ انداز میں پیروی مقدمہ کرنے پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں