اوتھل (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادر کے علاقے پیشو گان اور پلیری میں کاروائیاں، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد،منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پلیری میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105 کلوگرام میتھ آئس،8 کلو گرام ہیروئن، اور 6.5 کلو گرام آفیون برآمد کر لی۔ جبکہ ایک اور کارروئی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران476کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی.منشیات ایک ناسور ہے جو نوجوانوں کی صحت، ذہانت اور مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے یہ معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے اور خاندانوں میں بربادی کا سبب بنتا ہے۔

