اوتھل،پولیس کی کارروائی،غیرقانونی بیرون ملک جانے والے 35افراد گرفتار

اوتھل (این این آئی)اوتھل میں پولیس نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 35افراد کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل یار محمدکمانڈو نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپی ممالک جانے کی کوشش کرنے والے 35افراد کو گرفتارکرکے مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے گوادر کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں