کوئٹہ(این این آئی) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے بدھ کو یہاں اسپنی روڈ پر جدید سہولیات سے آراستہ نو تعمیر ٹراماسینٹر، نواں کلی مین روڈ اور ایف جی گرلز و بوائز کالج کوئٹہ کینٹ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے موقع پر سیکرٹری امپلیمنٹیشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ذیشان جاوید، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویڑن ظہور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد ثاقب، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو رحیم بنگلزئی سمیت مختلف ایکسئینز اور انجینئرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے جدید سہولیات سے آراستہ نو تعمیر ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اسپنی روڈ ٹراما سینٹر جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوگا جہاں 120 بیڈز پر مشتمل سنٹر میں چار آپریشن تھیٹرز، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات شامل ہوں گی اس منصوبے پر 3 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور جلد اس کا افتتاح ہوگا۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے شہریوں کو صحت کے شعبے میں اہم اور فوری سہولت میسر آئے گی۔اس کے علاؤہ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے مین نواکلی روڈ کے منصوبے کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مین نواں کلی روڈ کے منصوبے کی مجموعی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہیاب تک 3 کلومیٹر بلیک ٹاپ مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے اس منصوبے کی مجموعی لاگت 50 کروڑ روپے ہے۔اس موقع پر کمشنر نے باقی کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نواں کلی مین روڈ کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے لہذا تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات جلد فراہم کی جاسکیں۔ بعد ازاں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ نے ایف جی گرلز و بوائز کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالج میں بی ایس پروگرام کے لیے لیکچر ہالز، دفاتر اور متعلقہ عمارت مکمل ہوچکی ہے جبکہ سائنس بلاک پر تعمیراتی کام جاری ہے جس پر 11 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اس کے علاؤہ طالبات کے لیے ملٹی پرپز ہال اور اسپورٹس سہولیات کا منصوبہ بھی زیر تعمیر ہیاس ہال پر 13 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی سہولیات کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔کالج انتظامیہ اور طلبہ نے کمشنر کوئٹہ اور سیکرٹری امپلیمنٹیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے آغاز سے طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جہاں عوام کو سہولیت میسر آئے گی وہاں لوگوں کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی لہذا تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

