میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر اور نیشنل پارٹی تربت کے رہنما اعجاز احمد ملازئی کی گرفتاری کی شدید ،الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مشکور انور ایڈوکیٹ

تربت (رپورٹر)نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ضلعی صدر مشکور انور ایڈووکیٹ نے میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر اور نیشنل پارٹی تربت کے رہنما اعجاز ملازئی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف شہریوں اور منتخب نمائندوں کو کرپشن کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ٹھیکیدار اعجاز احمد کو جس اسکیم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس اسکیم کی پچاس فیصد ادائیگی اب تک ریلیز نہیں ہوئی جبکہ اسکیم پی ایس ڈی پی میں بارہ سال قبل نکال دیا گیا ھے۔
قانونی تقاضوں کے مطابق اگر کوئی ٹھیکیدار کام نہ کرے تو محکمہ اسے نوٹس جاری کرتا ہے، اور نوٹس کے باوجود کام نہ ہونے کی صورت میں مزید کارروائی کرکے متعلقہ فرم کو بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔ مگر حکومت نے تمام قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک منتخب نمائندے کو گرفتار کرکے خلاف قانون اقدام اٹھایا ہے، جو نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس سے حلقے کے عوام میں شدید مایوسی اور بے چینی پیدا ہوئی ہے۔

مشکور انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کیس میں بارہ سال قبل ماضی میں محکمہ کی غلطیوں، کوتاہیوں اور کرپشن کی سزا بے گناہ شہری اور منتخب نمائندے کو دی جارہی ھے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعجاز ملازئی کو فی الفور باعزت رہا کیا جائے اور مقدمے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں