سرتاج گچکی نے اعجاز ملائی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت

تربت (رپورٹر)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سکریٹری سرتاج گچکی نے میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر اور نیشنل پارٹی کے کارکن اعجاز ملائی کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک پُرانے مقدمہ میں قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر ایک معزز شہری کی گرفتاری اُس کی شہرت کو داغدار کرنے کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اُنہوں نے اعجاز ملائی کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں