کراچی (پ ر)جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت یومِ سقوطِ جوناگڑھ کی مرکزی تقریب جوناگڑھ کمیونٹی سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان، کمیونٹی رہنماؤں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کی میزبانی سعاد رضا ترک اور شیخ عتبہ نے کی۔فیڈریشن کے سینئر کوآرڈی نیٹر ایاز منشی نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے یومِ سقوطِ جوناگڑھ کی اہمیت اور اس کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی۔خصوصی مہمانوں میں رؤف ناگوری، محمد حسین محنتی، احمد ندیم اعوان، شریف خان، بزرگ صحافی بشیر منشی،فیڈریشن کے نائب صدور بشیر قریشی وحنیف جونیجو، جوناگڑھ لائرز فورم کے یاسین خان ایڈوکیٹ اور سپاہی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری صادق رضا اشرفی نے بھی اپنے خطابات میں یوم سقوط جوناگڑھ پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے جوناگڑھ کی تاریخ، سقوط کے حالات اور حق خودارادیت کے مؤقف کو اجاگر کیا۔تقریب میں جوناگڑھ فیڈریشن کی ممبر جماعتوں کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایوان قریش برادری، یوسی چیئرمین عباس سعید،ختم نبوت موومنٹ کے مفتی عبداللہ نوری،ضلعی صدر فنکشنل لیگ نذیر بلوچ،معروف سابق لیجنڈ ڈاکٹر صدیق پٹنی شہر کے معززین بھی شریک ہوئے۔سیکریٹری جنرل جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن قاضی مصطفی نے کہا کہ جوناگڑھ پاکستان کے ساتھ الحاق کر چکا تھا اور ہے یہ تاریخی حقیقت کسی بھی صورتحال میں تبدیل نہیں ہو سکتی۔ صدر جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ااقبال ساند نے اس عزم کودہرایاکہ ریاست جوناگڑھ ہمیشہ پاکستان کالازمی اوراٹل حصہ رہی ہے اوررہے گی۔تقریب کی کامیابی میں ورکنگ کمیٹی اور استقبالیہ کمیٹی کے ممبران نے نمایاں اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جن میں یوسف شیخ،عامر عرب،فاروق شیخ،سعید کھوکھر،محمد وسیم، عمران مہر،علی اجمیری، جنید شیخ، اعجاز زہری، عمرعزیز عرب،محمدعرفان،راشد عرب، عدنان یافائی،فائز، سرور، حماد،حسن طائی، قادر امریلی،صمد اور نعمان شامل ہیں۔صدر اقبال ساند نے ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت نے پروگرام کو مثالی کامیابی دلائی۔

