بیت المال نے وفاق محتسب ریجنل آفس کے انچارج کی خصوصی دلچپسی پر معذور افراد کو مالی امداد فراہم کردی

خضدار(این این آئی)وفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار کے انچارج محمد کاشف بلوچ کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے نتیجے میں علاقہ کے معذور افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کا اہم اقدام مکمل ہوا۔ وفاقی محتسب کے انویسٹی گیشن آفیسر محمد اسحاق نے اس سلسلے میں بیت المال کی جانب سے جاری کردہ امدادی چیکس مستحقین میں تقسیم کیے۔اس فلاحی اقدام کے تحت نو (9) معذور افراد کو 20ہزارروپے فی کس کے حساب سے مالی امداد فراہم کی گئی۔ امداد کا مقصد معذور افراد کو درپیش معاشی مشکلات کم کرنا اور انہیں سہارا فراہم کرنا ہے۔اس دوران محمد اسحاق نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو اور مستحق افراد تک سرکاری سہولیات بلا تاخیر پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل آفس خضدار کی ٹیم عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس اقدام کو علاقے کے عوام نے سراہا اور معذور افراد نے وفاقی محتسب خضدار اور بیت المال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں ان کی مالی معاونت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں