قائمقام چیف جسٹس بلوچستان کی صدارت میں تعزیتی اجلاس

کوئٹہ(این این آئی)عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز جج صاحبان اور رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبر لیبر اپیلیٹ ٹریبونل نوروز خان مینگل مرحوم کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ مرحوم جو کہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی خدمات کے تناظر میں بھی ان کے کردار کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخر میں تعزیتی قرار داد کے زریعے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور اواحقین کو اس نا قابل تلافی نقصان پر دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں