سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(این این آئی) سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ ارسلان رشید ولد عبدالرشید قوم بلوچ سکنہ میر کالونی سریاب روڈ نے رپورٹ دی کہ منیر مینگل روڈ پر میرا میڈیکل اسٹور ہے اور گھر سے اطلاع ملی کہ گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے فورا گھر پہنچا تو اہلیہ نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد آئے جس کے ہاتھ میں پسٹل اور ایک کے ہاتھ میں خنجر تھا نے گھر میں داخل ہوئے تمام لوگوں کے ہاتھوں رسی سے باندھے اور کمروں میں تلاشی لی۔چیک کرنے پر گھر میں موجود طلائی زیورات، ہار، لاکٹ اور دیگر طلائی انگوٹھیاں وغیرہ،نقدی 9 لاکھ روپے اور تین عدد موبائل چوری کرکے لے گئے جس پر مقدمہ فرد نمبر 363/25 بجرم 392-454-342-354 ت پ تھانہ سریاب میں درج رجسٹر ہوکر تفتیش SCIW منتقل ہوا۔ جس پر جناب SSP/SCIW عمران قریشی صاحب نے ٹیم تشکیل دی گئی۔تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور CCTV کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی۔ تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئیملزمان (01) فیاض علی ولد عبدالرشید قوم قریشی سکنہ ڈگری کالج سریاب روڈ کوئٹہ، (02) صابر علی ولد محمد یونس قوم قریشی سکنہ کلی بنگلزئی سریاب روڈ کوئٹہ، (03) محمد سلمان ولد محمد ابراہیم قوم کٹ بار سکنہ کشمیر آباد قمبرانی روڈ کوئٹہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کی نسبت تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں