سید یوسف رضا گیلانی کی وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملتان(این این آئی)چیئر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی وفاقی وزیر وچیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ والدہ کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایک ایسا صدمہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ماں کا رتبہ بے مثال اور دعاؤں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر رانا قاسم نون کی والدہ مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر او استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے توانائی عبد الرحمان خان،ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اور سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں