لورالائی(این این آئی) لورالائی پولیس اور سی آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6افراد کو گرفتارکرکے منشیات اوراسلحہ قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کے ہدایات پر زیرنگرانی ایس ڈی پی او کریم مندوخیل ایس ایچ او تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی انسپکٹر ہمایوں ناصر، سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد کے سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی ہمراہ پولیس اور سی آئی اے لورالائی نے منشیات فروشان کیخلاف کاروائیاں نیاز محمد عرف نیازو قوم کدیذئی ساکن مرغی خانہ محلہ لورالائی کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد، نصیب اللہ ولد عصمت اللہ جان قوم موسیٰ خیل، ساکن ہزارہ محلہ لورالائی کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد، ظاہر خان ولد روز محمدقوم حمزازئی، ساکن لورالائی کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد، 4 اصغر خان ولد عبداللہ جان قوم ملازئی، رہائش مرغی خانہ محلہ لورالائی کے قبضے سے 800 گرام چرس برآمد، حسن خان ولد سپین قوم جلالزئی، ساکن نواں کلی زنگیوال لورالائی کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد اور ایک پسٹل برآمدکرلیا جبکہ داود خان ولد حضرت گل قوم مروت، ساکن کھڈی محلہ لورالائی کے قبضے سے ایک مشین گن برآمدکرلی۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

