اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

اوتھل (این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر اوتھل آفتاب احمد لاسی نے جنرل کونسلر عبدالغنی سومرو کے ہمراہ “درہ گوٹھ” اوتھل میں سال 2024 اور 2025 کی فزیکل و ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کے ترقیاتی منصوبوں سومرو محلہ، درہ گوٹھ، کنڈیارو اور پیروانی گوٹھ اللہ واٹیا محمدخاصخیلی گوٹھ روڑز اور ہندو محلہ اوتھل میں اقلیتی جنرل کونسلر جیرام داس عرف جیرو مل کے ہمراہ فیملی پارک میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہندؤ کمیٹی کے ممبران مولچندلاسی اندر سین جیٹھا مگن وادو مل و دیگر بھی موجود تھے۔آفتاب احمد لاسی نے جاری کاموں کی رفتار، معیار اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں معیاری طریقے سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں علاقے کی سہولیات میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نہایت اہم ہیں تمام سکیمات کی تحقیقاتی رپورٹ بنائی جارہی ہیں جو حکام کو بیجی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں