قائم مقام چیئرمین سینیٹ سید ال خان کا فیصل آباد کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے سانحے پر اظہارافسوس

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر دھماکے کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی فیکٹری میں پیش آنے والا یہ حادثہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، جس نے کئی خاندانوں کو غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔سیدال خان نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں