سیکورٹی خدشات پر کوئٹہ کے لیے ٹرین سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی

کوئٹہ(این این آئی)سیکیورٹی خدشات پر کوئٹہ کے لیے ٹرین سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی جیکب آباد میں روک دیا گیا۔ دوسری جانب چمن پسنجر ٹرین کے روٹ پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اور ٹرین اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں