کوئٹہ،معطل کی گئی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں معطل کی گئی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی سروس کو امن و امان کی صورتحال کے باعث ایک روزکے لئے معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہو گئی جسے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز معطل کیا گیا تھا۔ سروس بند ہونے کے باعث صارفین کو رابطوں میں دشواری اور آن لائن معمولات میں شدید رکاوٹ کا سامنا رہا۔ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بھی ادائیگیوں، آرڈرز اور رابطوں میں مشکلات کا شکار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں