چاغی(این این آئی)ریکودک مائننگ کمپنی (RDMC) نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سکھر کے اشتراک سے ریکودک اسکالرشپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ضلع چاغی کیایسے 50 اسٹوڈنٹس جنہوں نے 2024–2025 میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا، کو مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔اس سلسلے میں اسٹوڈنٹس اور والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے آر ڈی ایم سی اور آئی بی اے سکھر نے ضلع بھر میں ایک جامع آگاہی مہم شروع کی جس کے تحت ہمئے گاؤں، نوکنڈی، دالبندین، تفتان اور چاغی ٹاؤن میں سیمینار منعقد کیے گئے۔ ان سیشنز کے دوران شرکاء کو اہلیت کے معیار، درخواست کے طریقہ کار اور اسکالرشپ سے حاصل ہونے والے تعلیمی مواقع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی بی اے سکھر امیدواروں کے لیے معیاری اہلیت ٹیسٹ لے گا جس کے بعد منتخب امیدواروں کو آئی بی اے سکھر میں چھ ماہ کے فاؤنڈیشن کورس میں داخل کیا جائے گا۔ یہ تیاری پروگرام اسٹوڈنٹس کو ان کی منتخب کردہ تعلیمی راہ کے مطابق آئی بی اے سکھر یا پاکستان کی کسی بھی معتبر یونیورسٹی یا کالج میں داخلے کے لیے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مکمل فنڈڈ اقدام کے تحت آر ڈی ایم سی،آئی بی اے سکھر کے ذریعے منتخب اسٹوڈنٹس کے چار سالہ تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی تاکہ وہ مالی رکاوٹوں کے بغیر معیاری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ریکودک اسکالرشپ پروگرام آر ڈی ایم سی کی انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور ضلع چاغی کے نوجوانوں کو مستقبل سنوارنے کا موقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آر ڈی ایم سی کی دیگر کمیونٹی سرمایہ کاریوں کی طرح، ریکودک اسکالرشپ پروگرام بھی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیوں (CDCs) کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے، جو آر ڈی ایم سی کے مشترکہ اور مشاورتی سماجی سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو ظاہر کرتا ہے۔ آر ڈی ایم سی تعلیم، صحت اور طویل المدتی استعداد سازی کے پروگراموں کی معاونت کے ذریعے خطے میں پائیدار کمیونٹی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

