راولپنڈی (این این آئی)سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ سری لنکا کو کرکٹ بہتر کھیلنا پڑے گی، زمبابوے کے بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔داسن شناکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زمبابوے کے کھلاڑی لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔داسن شناکا کے مطابق چیراتھ اسالانکا کی غیر موجودگی سے پریشر نہیں پڑا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی ہے۔

