پنجگور میں حاجی صالح بلوچ سے تعزیتی ملاقاتیں، ولید بلوچ کی شہادت پر گہرا دکھ اظہار

پنجگور(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ سے پارٹی کارکنان ، علاقے کے معززین اور مختلف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں نے حاجی صالح محمد بلوچ کےصاحبزادے ، ولید صالح بلوچ کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ملاقات میں شریک افراد نے کہا کہ ولید صالح بلوچ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ، جس نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں حاجی صالح محمد بلوچ سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں