وزیرِ اعظم کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کیلئے ایسی بزدلانہ کارروائیاں فتنہ الخوارج کے پاکستان میں بد امنی کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہیں اور یہ کسی قیمت پر پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں