چیئرمین ایف بی آر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کیلئے انعامات کا اعلان تو کر دیا،اہداف حصول میں ناکامی پر متعلقہ سٹاف کی سرزنش نہیں کی، سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی بتدریج بہتر ہونے کی بجائے مسلسل زوال کا شکار رہی ہے. ایف بی آر کے محصولات کی ریکوری اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ دو سال کا ریکارڈ کھنگالا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ایف بی آر کا عملہ کبھی بھی اپنے اہداف پانے میں کامیاب نہیں ہوا. ایف بی آر کو ہر سہہ ماہی میں اربوں روپے کے محصولات کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. بجائے اسکے کہ چیرمین ایف بی آر اہداف کے حصول میں مسلسل ناکامی پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی سرزنش کریں اور انہیں بری اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر سزاییں دیں انہوں نے ایف بی آر کے افسران اور اہلکاروں کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے. چیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ اگر اچھی اور تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات اور مراعات سے نوازنے کا فیصلہ درست ہیتو غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزایں دینا بھی درست اقدام ہوگا. اچھی کارکردگی کی مختلف کیٹگری کی بنیاد پر اب ایک مالی سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 24 اضافی تنخواہیں ادا کی جائیں گی گریڈ 17سے اوپر کے افسران کے ساتھ ایف بی ا?ر کے ٹرانسفارمیشن پلان سے باہر گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کے ملازمین اور ایکس کیڈر گریڈ 16 اور اوپر کے افسران کو بھی شامل کر دیاگیا ہے. حیرت کی بات ہے کہ بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود ایف بی بی آر کے کسی افسر یا اہلکار کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں