خضدار(این این آئی)ضلع خضدار میں قومی شاہراہ این 25 نیشنل ہائی وے پر روڈ ڈکیتی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کو پولیس نے کامیابی سے گرفتار کرلیا ہے یہ ملزمان نہ صرف زاوہ ایریا میں فعال تھے بلکہ پورے روٹ پر خاص طور پر فیروز آباد اور وڈھ خضدار کے قریب دوسرے علاقوں تک مسافروں اور گاڑیوں کو لوٹنے اور فائرنگ کر کے دہشت پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے گزشتہ شب زاوہ کے قریب انہوں نے متعدد کوچوں اور نجی گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی جس دوران گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مسافر خوفزدہ ہو گئے مریضوں تیمارداروں کو لوٹا گیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پھیشک کھٹانو خضدار کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں چھاپے مارے جہاں سے روڈ ڈکیتی میں ملوث چار سے زائد ملزمان کو پہلے مرحلے میں اور چار ملزمان بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موبائل فونز خطرناک اسلحہ پستول اور رائفلز تین لوٹ مار میں استعمال ہونے والی گاڑیاں برآمد ہوئیں ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ این 25 شاہراہ پر زاوہ سے شروع کر کے ملحقہ علاقہ تک مسافروں کو نشانہ بناتا رہا جہاں سے وہ پھیشک کھٹانو فرار ہوتے تھے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی لوٹ مار کا دائرہ صرف خضدار تک محدود نہیں بلکہ پورے روٹ پر پھیلا ہوا تھا جس سے مسافر برادری میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔کارروائی کی قیادت سی آئی اے خضدار کے انچارج پولیس نور احمد زہری نے اپنی ٹیم کے ساتھ کی جن کی ٹیم نے جدید تکنیکی آلات اور خفیہ نگرانی کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگایا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد رفیق مینگل نے سی آئی انچارج نور احمد زہری و دیگر پولیس آفیسرز کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے تفصیلات بیان کیں انہوں نے بتایا کہ یہ ملزمان این 25 پر زاوہ ایریا کو اپنا مرکز بنائے ہوئے تھے جہاں سے وہ رات کو ڈاکہ ڈالتے تھے مسافروں کو روکتے نقدی موبائل اور قیمتی اشیاء لوٹتے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے متعدد وارداتوں میں ان کا ہاتھ تھا پریس کانفرنس میں ملزمان سے برآمد شدہ اشیاء بھی دکھائی گئیں جس سے عوام میں پولیس کی کارکردگی مذید بڑھ گئی۔ سی آئی انچارج اور دلیر پولیس آفیسر نور احمد زہری کی قیادت میں اے ایس آئی محمد ریاض اے ایس آئی حبیب اللہ زہری ایس ایچ او باغبانہ محمد اسلم زہری نے کارروائی آپریشن میں حصہ لیا دن رات محنت کی پیدل پولیس نفری تشکیل دی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان کے نام ثناء اللہ ولد عبدالعزیز جلال عرف حاجی ولد عبدالعزیز سیف اللہ ولد عزیز اللہ صدیق ولد محمد عزیز احمد ولد شفیع محمد ہیں جن کے قبضے سے 3 عدد پسٹل مع 20 راؤنڈ 3 گاڑیاں جو وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں سیمی آٹومیٹک رائفل مع 25 عدد راؤنڈ جبکہ دوسری کارروائی میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ڈکیتی کرنے والے دوسرے گروہ کے چار ملزمان عبیداللہ ولد محمد اسماعیل فضل الرحمان ولد عبداللہ شاہجہان ولد علی نواز عارف ولد محمد اسماعیل گرفتار کر لیے گئے جن میں سے فضل الرحمان ولد عبداللہ پہلے سے اشتہاری ملزم ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف 4 عدد میگزین بمع 72 عدد راؤنڈ ایک عدد پسٹل بمع 8 راؤنڈ ایک عدد سیمی آٹومیٹک رائفل 26 عدد موبائل جو مسافروں سے لوٹے گئے تھے جبکہ چھاپے کے دوران منشیات بھنگ کی فصل بھی پائی گئی جس کو تلف کر دیا گیا۔ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے اس کارروائی کو اپنی براہ راست نگرانی میں انجام دیا اور اس پر پولیس کی بھرپور تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ این 25 شاہراہ بلوچستان کی معاشی رگ ہے اس پر روڈ ڈکیتی کی لگام لگانا ہماری اولین ترجیح ہے یہ گرفتاریاں پورے روٹ کو محفوظ بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہیں تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں جن میں ممکنہ طور پر مزید ساتھیوں ہتھیاروں کی فراہمی اور دیگر جرائم کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مزید چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ایسے عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

