ڈیرہ بگٹی،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات تیزی سے جاری

ڈیرہ بگٹی (این این آئی)چیف افسر میر صلاح الدین مینگل کی سربراہی میں تحصیل ڈیرہ بگٹی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ مختلف محلّوں اور گلیوں میں خراب اسٹریٹ لائٹس اور ٹریسورز کو تبدیل کرکے نئے لگا دیے گئے ہیں جبکہ مین بازار اور مرکزی شاہراہوں پر روشنیاں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میر صلاح الدین مینگل نے گلی گلی اور گھر گھر روشنی کے انتظامات کر کے علاقے کو ایک بار پھر منور بنا دیا ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف افسر کی رہنمائی میں ہونے والے اقدامات واقعی قابلِ تعریف ہیں۔اس موقع پر چیف افسر میر صلاح الدین مینگل نے کہا کہ“میں ڈیرہ بگٹی کی عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ جہاں بھی پانی کی ضرورت ہو یا کہیں گندگی کے ڈھیر کی شکایت ہو، ٹاؤن کمیٹی کی ٹیم فوراً پہنچ جائے گی۔ میں خود کو عوام کا خادم سمجھتا ہوں اور علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھوں گا۔”چیف افسر کی نگرانی میں جاری ترقیاتی و بلدیاتی کاموں نے شہریوں میں اعتماد پیدا کیا ہے، جبکہ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ بہتری کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں