تربت: محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرز کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مہمانِ خصوصی تھے

تربت(رپورٹر) محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرز کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تعلیم ایک قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، اور جو اساتذہ اپنی پوری زندگی علم کی روشنی پھیلانے میں گزارتے ہیں، وہ قوم کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ریٹائرڈ اساتذہ واجہ ملا بخش، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ڈگری کہن عبدالغنی، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول گومازی, محمد بخش، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول بالیچہ, احمد علی، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول ہوشاب, عبدالمجید، ڈپٹی ڈائریکٹر مکران ڈویژن, فداء احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم تمپ, عبدالرشید، وائس پرنسپل جی بی ماڈل ہائی اسکول تربت, غلام رسول، ہیڈ ماسٹر سنگانی سر, رشید احمد، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول گورکوپ, الٰہی بخش، پرنسپل ہائی اسکول پیدراک, حبیب الرحمن، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول جیوانی, جمیل احمد، ایس ایس ٹی ہائی اسکول ناصر آباد, محمد یوسف، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول مناز , علی محمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم دشت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری اور علمی اداروں کے استحکام کے لیے اساتذہ کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد خاص طور پر والدین کو کردار کو اپنا کردار ادا کرنا ھوگا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تعلیم کو ترجیح دی ہے۔ ماضی میں گرلز پرائمری تعلیم کی بدولت خواتین ایجوکیشن نے مثالی ترقی کی۔ یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور لاء کالج کی تعمیر سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملے گا ماضی کی طرح آئندہ بھی تعلیمی ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، ضلعی نائب صدر حاجی شوکت دشتی، سیف اللہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں