کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی مند کے سرگرم کارکن عبدالرؤف بلوچ نے اپنے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم اور گہرام اسلم کی پھوپھی کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ:
“ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمتوں کا نزول کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ و بلند مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور استقامت سے نوازے۔”
(آمین ثم آمین)

