سبی(رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے واٹر سپلائی اسکیم فیز ٹو غریب آباد کا دورہ کیا جہاں اس منصوبے کی تکمیل سے الہ آباد کے مکینوں کو پہلی بار صاف پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی، ان کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے دوسرے حصے میں بھی پائپ لائن بچھانے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ایکسئین پی ایچ ای کو فون کرکے فوری سروے کے احکامات جاری کیے جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سبی بخاری پبلک پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے لیے پہنچے اور ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے نشتر روڈ پر پبلک ٹوائلٹس اور انتظار گاہ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پبلک پارک چاکر روڈ بھی گئے جہاں جھولوں کی تنصیب اور مرمتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ جھولے جلد از جلد نصب کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سبی پبلک پارک چاکر روڈ میں قائم پولیس پبلک لائبریری بھی گئے، جہاں انہوں نے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی پڑھائی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ طلباء نے لائبریری میں کمپارٹمنٹس بنانے اور خواتین کے لیے الگ مطالعہ کمرہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے یقین دہانی کرائی کہ خواتین کے لیے علیحدہ کمرہ بی ایس ڈی آئی کے اگلے مرحلے میں منظور کیا جائے گا جبکہ دیگر ضروری کام بھی مکمل کرائے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال سبی کا معائنہ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین نے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کام معیار کے مطابق جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رفتار مزید تیز کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تمام منصوبے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی ویژن کے مطابق عوامی ضرورت اور فلاح کو مقدم رکھتے ہوئے بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ربیع کینال ون میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی بندش نے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو بنجر بنا دیا ہے،وڈیرہ محب علی
- مدارس کے نظام کو ٹریک سے اتارنے کی سرکاری کوششیں ناکام ہوں، مولانا عبدالرحمن رفیق
- سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مایوس کن کارکردگی کے باعث عوام سے مایوس ہوچکے ہیں،لالہ یوسف خلجی
- پارٹی کارکنان ہماراسرمایہ ہیں،نورالدین کاکڑ
- تعلیم کا حصول پہلی ترجیح،کھیل بھی انسانی زہنی نشوونما کیلئے کلیدی کردار اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،شکیل احمدقمبرانی کا تقریب سے خطاب
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی قابل ستائش ہے،سید جہانگیرشاہ
- قوموں کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،سیدال خان ناصر
- سر پرست
- سانچ :مہنگائی، روزمرہ مشکلات اور عوام کی سیاسی توقعات
- وکلاء اور پولیس کے درمیان تصادم افسوس ناک ہے، پیر ریاض محمد شاہ

