کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے سے دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف بیان دینے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جب اقتدارسنبھالا تو صوبے میں لاقانونیت اور کرپشن عام تھی لیکن حکومت نے سیکورٹی فورسزکے ساتھ ملکر صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے جس سے امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اورانشاء اللہ جلد ہی بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی فلور پر اعلان کیا تھا کہ صوبے میں کرپشن،بدعنوانی اور نوکریوں کی فروخت کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گا جس کے بعدصوبے میں کرپشن میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی کام زمین پرنظرآرہے ہیں اورصوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 200ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میرعاصم کرد گیلو،سردارعبدالرحمن کھیتران اور رکن اسمبلی میرزرک خان مندوخیل کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے وہ دن دور عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دے رہے جو سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

