لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)اسٹرائیکرز پریمیئر لیگ سیزن ون 2025 کا شاندار آغاز ہو گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح بلے سے شاٹ لگا کر کیا۔ ان کی گراؤنڈ آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف حاصل کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیئے۔ افتتاحی تقریب کو شایانِ شان بنانے میں ٹورنامنٹ آرگنائزرز کا اہم کردار رہااس موقع پر ڈی ایس پی سرکل حاصل خان قمبرانی، اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ، سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی آفس حق نواز، معروف اسپورٹس آرگنائزر عبدالصمد رونجھو، ٹورنامنٹ آرگنائزر جاوید عظیم بلوچ، رمضان شکیب، شہزاد حمید ربانی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لاکھڑا ماسٹر شہباز علی، وقار احمد، مہاراج درگہ، عاطف بٹ، سہیل عظیم بلوچ راشد بٹ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔

