لسبیلہ: اساتذہ پر تشدد کے خلاف نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس، ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) اساتذہ پر تشدد کے خلاف نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس، ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ نیشنل پریس کلب اوتھل میں ایک اہم پریس کانفرنس جس سے محمد اویس جاموٹ، ثاقب جاموٹ، حفیظ جاموٹ، محمد افضل چنہ اور اختر جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے بیلہ میں گزشتہ ہفتے اساتذہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کا ستون ہوتے ہیں، ان پر ہاتھ اٹھانا صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ علم، تہذیب اور تربیت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے پورے لسبیلہ میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا کردی ہے۔ معزز اساتذہ کو بےدردی سے زخمی کیا جانا نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے جسے ہر صورت روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے شدت پسند اور قانون شکن عناصر کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ کسی استاد پر ہاتھ اٹھائے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، معزز عدلیہ، ڈی آئی جی پولیس، اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ متاثرہ اساتذہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر نشانِ عبرت بنایا جائے۔پریس کانفرنس کے دوران عوامی نمائندوں، سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس واقعے پر خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ ایک مضبوط آواز کے ساتھ اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے تعلیمی اداروں میں امن وامان قائم رکھا جائے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یعینی بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں