کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرو ل کرنے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگرشراکتی ادارے ملکر عوام میں شعوروآگاہی کیلئے کام کریں بڑھتی ہوئی آبادکے باعث بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں جبکہ ماں اوربچے کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن اور یو این ایف پی اے کے زیراہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے یو این ایف پی اے کی الماس، ڈویژنل ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر عبدالستار شاہوانی،ٹیکنیکل اسپیشلسٹ جمیل احمد، جمعہ خان کاکڑ،ڈاکٹر مریم شعیب،ڈاکٹر عظمہ سہیل،پروفیسر ڈاکٹر روحانہ اسلام،ڈاکٹر نجمہ غفار،ڈاکٹر امبرین مینگل،ڈاکٹر عبدالستار،ڈاکٹر سرمد،ڈائریکٹر حبیبہ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں، خطباء، ائمہ کرام اور دیگر سماجی رہنماؤں کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کے درست پیغام کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خاندانی منصوبہ بندی کے پیغام کو دینی، سماجی اور اخلاقی تناظر میں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی نہ صرف ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ملک کی پائیدار ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق سامان کی فراہمی کیلئے اقدامات کریگا کیونکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کرتی ہیں جہاں انہیں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کوبھی فیملی پلاننگ سے متعلق ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ گائنی وارڈز میں آنے والی خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرسکیں۔ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بھی پاپولیشن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جہاں پر پاپولیشن کو کنٹرول کیا جاتا ہے وہاں ماں اوربچے کی اموات میں بھی کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں آبادی کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ سیکرٹری ظفر بلیدی نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر فیملی پلاننگ سے متعلق سامان سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کوبھی فراہم کریگا تاکہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کرنے والے جوڑوں کو مفت فراہم کیاجاسکے۔اس موقع پرمحکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی امبرین مینگل اور نجمہ غفار ہسپتال کی سی او ڈاکٹر نجمہ غفار کے درمیان لیٹرآف انڈرسٹینڈنگ (ایل او یو)پر بھی دستخط کئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

