کوئٹہ(این این آئی) محکمہ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ٹیکنیکل امبرین مینگل،ڈائریکٹر عبدالستار شاہوانی،جمعہ خان کاکڑ،ڈاکٹر حفیفہ سنجرانی،سائرہ طاہری،ڈپٹی ڈائریکٹر حبیبہ،یو این ایفپی ای کی الماس،عبدالطیف محمد حسنی نے سوشل ورکرز،کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزر کو فراہم کی جانے والی ٹریننگ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،متوازن خاندان،آسان زندگی کیلئے خاتون کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ فیصلہ کرسکے کہ کتنے بچے پیدا کرنے ہیں اور کس وقت بچے کی پیدائش میں وقفہ دینا ہے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یو این ایف پی اے اوکے تعاون سے سوشل ورکرز،کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزرکو ٹریننگ کی فراہمی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا ہے کہ وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے سماجی اقدار کو ختم کردیا ہے جو فیصلہ پہلے گھر کے بڑے کرتے تھے وہ وقت کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل ہوگیاہے اب میاں اور بیوی کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بچوں کی پیدائش میں کتنا وقفہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت کے حوالے سے خاتون کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ کب اور کتنے بچے پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر کیلئے بچے کی پیدائش میں وقفہ بہت ضروری ہے کیونکہ جب خاتون کی صحت اچھی ہوگی توبچے بھی صحت مند پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر،محکمہ صحت اور دیگر شراکتی اداروں کے عملہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق خواتین کو مفید معلومات کی فراہمی میں اپنا کردارادا کریں تاکہ خاتون کو پتہ ہونا چاہئے کہ جب بچے کی پیدائش کا وقت ہو تو اسکو قریبی ہسپتال جاناہے اور کونسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل ورکرز،کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزرکو یہ معلومات ہونی چاہئے کہ انکے پاس کونساہسپتال ہے اور اسوقت ہسپتال میں سروس فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر،پیرامیڈیکل سٹاف،نرسز وغیرہ موجود ہیں تاکہ بچے کی پیدائش میں کوئی مسئلہ پیا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یو این ایف پی اے سوشل ورکرز،کمیونٹی ورکرز اور کمیونٹی موبلائزرکو وقتا ًفوقتا ً ٹریننگ فراہم کررہا ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

