لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان کی قیادت وفد نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات کر کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اورنائب صدر خرم لودھی بھی موجود تھے۔کارپٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان، سینئر ممبر سعید خان، سعد اعجاز سمیت دیگر وفد میں شامل تھے۔چیئرمین میاں عتیق الرحمن نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں افرادی قوت کی کمی،بھاری بھرکم ٹیکسز اورپیداواری لاگت سرفہرست ہیں، ان مسائل کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کوعالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی، ای او آئی بی سمیت تمام ٹیکسز کو ایک ہی فکس ٹیکس بنایا جائے تاکہ برآمد کنندگان پر بوجھ کم ہو سکے،جب تک حکومت فریٹ سمیت دیگر مدوں میں سبسڈی نہیں دے گی اس وقت تک برآمدات میں گروتھ نا ممکن ہے۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ حکومت کو برآمدات بڑھانے کے لئے جامع پالیسی دینا ہو گی، کب تک پاکستان کی برآمدات 30ارب ڈالر کی سطح پر رہیں گی، انہیں بڑھانا وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان ہے اور اس کی برآمدات میں کمی کا رجحان تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ درپیش مسائل کے حوالے سے کیلئے صنعت کو درپیش مسائل اور مطالبات کو متعلقہ پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

