کوٸٹہ (رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سبی ڈویژن کے سینیٸر ناٸب صدر بشیر خان خجک نے پارٹی کی جانب سے مستحق غریب ورکروں کیلٸے جاری ہونے والے ہوم سولر پینلز کی لسٹوں میں من پسند سرکاری ملازمین کے ناموں کو شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوٸے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ہوم سولر پینلز کی لسٹوں سے سرکاری ملازمین کے ناموں کو فوری طور پر نکالا جاٸے پارٹی کی صوباٸی قیادت کو آگاہ کرنے کے باوجود کوٸی کارواٸی عمل میں نہ لانا کرپشن اور ملی بھگت کی واضح دلیل ہے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنرز اور ڈی سیز ہوم سولر پینلز کی لسٹوں میں سرکاری ملازمین کے ناموں کے اندراج کا فی الفور نوٹس لیکر حقداروں کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹو کی جانب سے غریب مستحق جیالوں کو سخت موسمی حالات کے پیش نظر ہوم سولر منصوبہ متعارف کرایا گیا یہ شاندار ہوم سولر پروگرام ان غریب مستحق ورکروں کیلٸے مختص تھا جو سولر اشیاء خدیدنے سے قاصر تھے مگر باعث افسوس امر یہ ہے کہ غرباء و مستحقین کے ہوم سولر منصوبے کو ملی بھگت سے کرپشن کی نذر کرنے کیلٸے من پسند سرکاری ملازمین کی لسٹیں تیار کرلی گٸی ہیں جو وزیراعلی بلوچستان نے 30 نومبر تک طلب کی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کے نام پر جو کرپشن ہوٸی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وزیراعلی کی طرف سے دیٸے جانے والے راشن بیگز صوبے بھر کے سابقہ ڈویثرنل صدور کو پانچ سو جبکہ ضلعی صدور کو تین سو فراہم کیٸے گٸے جو پارٹی جیالوں میں تقسیم کرنے کی بجاٸے کرپشن کی نذر ہوگٸے رمضان راشن بیگز کی تقسیم میں ہونے والی بڑی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلٸے جوڈیشل کمیشن قاٸم کیا جاٸے اور نیب، ایف بی آر، وفاقی محتسب ودیگر تحقیقاتی ادارے رمضان راشن بیگز کی باریک بینی سے جامع تحقیقات کرکے رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے لایا جاٸے تاکہ پیپلز پارٹی میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جاسکے انکا کہنا تھا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر راشن بیگز کی طرح ہوم سولر منصوبے پر ڈاکہ ڈالا گیا تو صوبے بھر میں شدید احتجاج کیا جاٸے گا اور عدالت عالیہ میں متعلقہ ڈی سیز، کمشنرز ودیگر افسران بالا کے خلاف پٹیشنی داٸر کی جاٸیں گی ہم نظریاتی جیالوں کے حقوق کیلٸے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

