ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 12لاکھ چھین لئے،مزاحمت پرفائرنگ سے تاجر جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اناج منڈی کے تاجر سے مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر بارہ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی مذاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا واقعے کے خلاف تاجر برادری سمیت شہریوں نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کرکے بلاک کر دی کء گھنٹوں تک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک ہونے سے ٹریفک معطل ہزارون چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطریں لگ گئی سابق صوبائی وزراء میر سکندرعلی عمرانی اور میر عبدالفغور لہڑی دھرنے مین پہنچ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم مسلح ڈاکووں نے اناج منڈی کے تاجر محمد نواز مینگل سے گن پوائنٹ پر بارہ لاکھ نقدی لوٹ لی مذاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے انکو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو? چل بسے واقعے کے خلاف انجمن تاجران سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک کء گھنٹون تک معطل رہی اور ہزاروں گاڑیون کی قطرین لگ گئی اس دوران ایس ایس پی نصیراباد نے دھرنے مین پہنچ کر مزاکرات کرنے چاہے مگر تاجر برادری نے انسے ملنے سے صاف انکار کر دیا اور وہ مایوسی کے عالم مین واپس چلے گئے سابق صوبائی وزراء میر سکندرعلی عمرانی اور میر غفور لہڑی بھی دھرنے مین پہنچ کر اظہار یکجہتی کی اور وبقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نصیراباد میں لوٹ مار اغواء ڈکیتی قتل وغارت گیری اور بدامنی کی اماجگاہ بن چکا ہے کوئی بھی شہری تاجر محفوظ نہیں جبکہ ایف سی کرنل نصیراباد رضوان طعیب اور ڈپٹی کمشنر نصیراباد نے دھرنے کے شرکاء سے کامیاب مزاکرات کرکے شاہراہ کو کھلوادیا گیا ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی طالب حسین لاشاری کو فوری طورپر معطل کرکے انکو ضلع بدر کرکے صحبت پور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کے گیے واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں