وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار شازیہ کا ایک سال سے زیرِ التواء شناختی کارڈ ایک ماہ میں جاری کروا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار شازیہ نے بتایا کہ وہ شناختی کارڈ کے حصول کے نادرا آفس گئی۔تو ان کا شناختی کارڈ بنانے میں نادرا آفس والے تاخیر کر رہے تھے۔حالانکہ ان کے پاس 78 کا ثبوت بھی تھا۔فیس جمع کروانے کے بعد انکا شناختی کارڈ مسلسل تاخیر اور التواء کا شکار رہا۔یوں ایک سال کا عرصہ گزر گیا لیکن انہیں شناختی کارڈ نہ مل سکا۔انہوں نے بتایا کہ پھر بذریعہ فیسبک وفاقی محتسب کوئٹہ کی ویڈیوز دیکھی تو فوراً وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور نادرا کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار شازیہ کا شناختی کارڈ جلد جاری کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے بذریعہ ویڈیو پیغام وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں