کوئٹہ (رپورٹر) قاتل اور نااہل سوئی گیس حکام کی غفلت نے ایک اور معصوم جان چھین لی۔ کلی شاہوزئی میں شدید گیس لوڈشیڈنگ اور اچانک گیس کے آنے جانے کے باعث ندیم بنگلزئی شہید ہو گئے۔ یہ حادثہ نہیں، یہ انتظامی قتل ہے!
رات 12 بجے اچانک گیس بند اور صبح 5 بجے بغیر اطلاع گیس کا اچانک آ جانا — جبکہ لوگ سو رہے ہوتے ہیں — براہ راست شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں:
مطالبات
1. سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے جی ایم اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
2. کلی شاہوزئی سمیت کوئٹہ بھر میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔
3. رات کے وقت گیس کے اچانک آنے اور بندش کے نظام کو باقاعدہ شیڈول کے ساتھ کیا جائے۔
4. متاثرہ خاندان کو حکومتی سطح پر معاوضہ اور انصاف دیا جائے۔
یہ کوئی حادثہ نہیں، بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔
ہم شہریوں کی جان بچانے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
#ندیم_بنگلزئی_کو_انصاف_دو
#کوئٹہ_گیس_لوڈشیڈنگ_ظلم
#SSGC_ذمہ_دار

