نیشنل پارٹی کا کلی اسماعیل میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس، تنظیمی حکمت عملی پر غور

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے مناسبت سے اہم اجلاس نیاز بلوچ کی رہائش گاہ کلی اسماعیل میں منعقد ہوا۔جہاں بلدیاتی امیدواران کے ساتھ پارٹی زمہ داران نے بھی شرکت کی۔

بلدیاتی امیدواران کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کارکن و ہمدرد متحرک اور رابطے کے سلسلے کو مذید تیز کیا جائے عوام سے مثبت و گہرا تعلق کامیابی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میران بلوچ مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ چیرمین محراب بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو صوبائی تعلیم سیکرٹری سعدیہ بادینی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ٹکری صدام لانگو نے بلدیاتی انتخابات کی مناسبت سے نیاز بلوچ کی رہائش گاہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ہیومین سیکرٹری انیل غوری ممبر ورکنگ کمیٹی فدا بلیدی ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ عارف کرد ٹکری آغا محمد لانگو سمیت نامزد امیدواران و پارٹی کے علاقائی ذمہ داران موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کا بنیادی ستون ہیں اور مقامی نمائندے ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ یہی وہ نمائندے ہیں جو براہِ راست عوام کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور ان کے روزمرہ مسائل سے بہتر طور پر آگاہ ہوتے ہیں۔ پانی، بجلی، گیس، صفائی اور دیگر سہولیات بنیادی طور پر بلدیاتی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اصل کام قانون سازی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں پارلیمان اس آئینی ذمہ داری کو مؤثر انداز میں ادا نہیں کر رہی۔ دنیا کی بڑی جمہوریتوں، خصوصاً امریکہ کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں مختلف ریاستوں میں مضبوط مقامی حکومتوں کا نظام موجود ہے۔اور عوام کی ضرورت کے مطابق قانون سازی کی جاتی ہے ، نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں فنڈز کی سیاست کو اسمبلیوں کے ہاتھ میں دے کر مقامی حکومتوں کو کمزور کیا گیا، جس کا نقصان آج تک عوام بھگت رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط و بااختیار کیا جائیں، کیونکہ یہی وہ ادارے ہیں جو براہِ راست عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چلا سکتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلدیاتی امیدواران کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کارکن و ہمدرد متحرک اور رابطے کے سلسلے کو مذید تیز کریں۔ عوام سے مثبت و گہرا تعلق کامیابی کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں