کوئٹہ(این یان آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا حق دو تحریک بلوچستان کے تحصیل گوادر کابینہ سے ملاقات، سرگرمیوں کی رپورٹ اور تحریک کی فعالیت سے متعلق حال احوال۔تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حق دو تحریک بلوچستان کے تحصیل گوادر کے چیئرمین عابد جی ایم کی سربراہی میں حق دو تحریک بلوچستان کے تحصیل گوادر کی کابینہ سے ملاقات کی اور ان سے گزشتہ سرگرمیوں کی رپورٹ اور تحریک کو تحصیل میں فعال کرنے سے متعلق آئندہ سرگرمیوں سے متعلق استفسار کیا۔تحصیل چیئرمین نے تحصیل کابینہ کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی اور جبکہ کابینہ اراکین نے مختلف معاملات پر خدشات و تجاویزات پیش کئے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح کیا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے جدوجہد کو پورے بلوچستان سمیت دنیابھر میں پھیلاناہماری ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے کبھی رکنا نہیں کبھی تھکنا نہیں ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا آج بھی ہمارا مقصد لاپتہ افراد کی بازیابی،چیک پوسٹوں کا خاتمہ اور عوامی حقوق کا حصول ہے اوران پر دن رات کام جاری ہیمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ کارکنان تحریک کی بنیاد ہیں اور ان کے بغیر نہ کل کامیاب ہوسکتے تھے نہ آئندہ کامیاب ہوں گے اس لئے کارکنان کو ساتھ لے کر چلنا بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے جدوجہد میں کامیاب ہوسکیں۔بعدازاں امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ کا نگوری وارڈ گوادرمیں غیر رسمی تعلیمی مرکز کا افتتاح، خوش آئند قرار۔ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے نگوری وارڈ گوادر میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعلیم بالغان وغیر رسمی تعلیم پروگرام کے تحت غیررسمی تعلیمی مرکز کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سینٹر کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس سے حال احوال بھی کیا اور اس مرکز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سینٹرز کی فعالیت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگوں کو تعلیم سے روشناس کرایا جاسکیاس موقع پر سوشل ویلفیئر کے افسروڈسٹرکٹ لٹریسی سیکشن انچارج عبیداللہ،پی ایس ٹو ایم پی اے وسیم صمد اور سپروائزر بھی موجود تھے۔اس سے قبل امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تحصیل پسنی کے دیہی علاقے کْلانچ کے عوام کو براہِ راست طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک نہایت اہم اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل کر دی ہے۔ علاقے کے باسی جو برسوں سے علاج معالجے کے لیے مناسب سفری سہولتوں کے فقدان کا سامنا کر رہے تھیان کے لیے الخدمت ایمبولینس کی فراہمی ایک بڑا عوامی ریلیف ثابت ہوئی ہے۔کْلانچ کے مکینوں کو ہنگامی طبی حالات میں مریضوں کو گوادر اور تربت کے ہسپتالوں تک بروقت پہنچانے میں سخت مشکلات درپیش تھیں۔ دشوار گزار راستوں، محدود آمدورفت اور سفری ذرائع کی کمی کے باعث کئی بار قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ لاحق رہتا تھاان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوامی ضرورت کو مقدم جانتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ ایمبولینس علاقے کے لیے حوالے کر دی ایمبولینس کی فراہمی سے اب کْلانچ کے مکینوں کو براہ راست اور فوری طبی سہولتوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی جس سے نہ صرف ایمرجنسی کیسز کو سنبھالنے میں آسانی ہوگی بلکہ مریضوں کی جان بچانے اور علاج کے عمل کو تیز تر بنانے میں بھی مدد ملے گی اس اقدام کو علاقے کی ایک اہم ضرورت اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے عوام نے الخدمت فاؤنڈیشن اورایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کاشکریہ ادا کیا ہے۔کلانچ باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح اور سہولت کے لیے ایسے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

