کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ایگریکلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر BARDC یونین نمائندگان سابق پارسا صدر ایس ایس او عبداللہ بلوچ، سابق صوبائی صدر باڈرک ایپارک حاجی غلام فاروق رند بلوچ، سابق چئیرمین میر عنایت اللہ میروانی ودیگر کاسابق ایم پی اے سریاب وبلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ملک نصیراحمد شاہوانی سے اہم ملاقات کی ملاقات میں ملک نصیر شاہوانی کو بلوچستان ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کی زمین پر آریان ہاسپیٹل کے مالک کی زبردستی قبضہ اور تحصیلدار اور پٹواری کی غلط رپورٹنگ اور ادارے کے زمین کو خالی قرار دیکر ملی بھگت اور رشوت ستانی کے طریقے سے ریونیو کے ذریعے آریان ہسپتال کے نام زمین کو کتھونی کروائی گئی اس ناانصافی کے خلاف یونین نمائندوں کا ملک نصیرشاہوانی سے اہم گفتگو ہوئی۔ یونین نمائندگان نے کہا کہ اس بارے میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے رابطہ ہوا تو نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور اس بارے میں وزیراعظم وزیراعلی بلوچستان کو ہدایت کی کہ بی اے آرڈی PARC کی زمین کو واگزارکریں۔ مگرآریان ہاسپیٹل کے مالک، تحصیلدار اور پٹواری نے ادارے کی زمین میں موجود 3000 ہزار درخت کو بلڈوزکرکے ادارہ کو اربوں روپئے کانقصان دیا ہے اورزمین کے اوپر غیر قانونی تعمیرات شروع کی ہے تاحال انکی تعمیرات چل رہی ہے انکو اب تک کسی نہیں منع نہیں کیاہیملک نصیر شاہوانی نے کہا میں ہر فورم پر آپ لوگوں کے ساتھ جانے یقین دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا آریان ہاسپیٹل کایہ منفی اقدام ایک ادارہ کی زمین پر زبردستی قبضہ گیری قابل مزمت اقدام ہے انہوں نے کہا انکا ایک ادارہ کی زمین کو ناجائزہ قبضے کی کوشش سراسرناانصافی کی مبنی سوال ہے میں وعدہ کرتاہوں اور آپ یونین نمائندگان کو یقین دلاتاہوں کہ اس ناانصافی کے خلاف ہم سب ملکر لڑیں گے انہوں کہا بی اے آر ڈی سی کے زمین پر قبضہ سینکڑوں ملازمین کے ملازمت پرحملہ ہے انہی ادارہ سے سینکڑوں لوگوں کے چولہے چل رہے ہیں ادارہ کے زمین پر زبردستی قبضہ گیری کی مزمت کرتے ہیں اور یونین نمائندوں کو یقین دلاتے ہیں ہم اس ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیعلاوہ ازیں بلوچستان ایگری کلچرریسرچ سینٹر BARDC کے یونین نمائندگان عبداللہ بلوچ، حاجی غلام فاروق رندبلوچ، میر عنایت اللہ میروانی نے ہیومن رائٹس ڈائریکٹرکوئٹہ فریداحمد شاہوانی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں بی اے آر ڈی سی کے زمین کی قبضہ گیری اور زبردستی زمین پرآریان ہاسپیٹل کی سنگ بیناد رکھنے کیمتعلق انہیں آگاہ کیاگیا۔ اس بارے میں فرید شاہوانی نے یونین نمائندگان کو یقین دہانی کی ہے انہی ناانصافی کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیں گے اور ادارہ کے زمین کو بچانے کیلئے متحد ہوکرجنگ لڑیں گے اور سبکو شفاف انصاف ملنے تک آواز بلند کریں گے اس موقع پر یونین نمائندہ عبداللہ بلوچ حاجی غلام فاروق رند بلوچ، میر عنایت اللہ میروانی نے کہا ہمارے ملازمین دوست بہت جلد آریان ہاسپیٹل کے خلاف میدان میں نکلیں گے ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ اپنے ادارہ کی ایک انچ کو دینے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا میدان میں نکلنے کیلئے عوامی حمایت کو اکھٹا کرکے اور قانونی مشاورت اور اپنیمطالبات کو منوانے کیلئے ایک منظم پلاننگ کے ساتھ جلد ہی میدان میں کود پڑیں گے انہوں نے آخر میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ادارے کے زمین پرزبردستی اقر جعلی طریقے سے قبضہ گیری کا نوٹس لیکر انکو فوری طور پرزمین واگزارکروائیں بصورت ہم سخت احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

