بھارت پانی کو ہتھیار بنانے اور اقلیتوں پر ظلم وجبر سے باز آجائے، محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنانے اور اقلیتوں پر ظلم وجبر سے باز آجائے،بھارتی جارحیت اور آبی دہشتگردی سندھ طاس معاہدے اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پاکستان کیلئے پانی ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی،معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی کیلئے لازمی جزو ہے،پانی کو کسی بھی طریقے سے روکنے کے بھارتی ہتھکنڈے کو آبی دہشتگردی سمجھتے ہیں،بھارت آبی دہشتگردی وسازشوں سے باز نہ آیا تو طاقت کے زور پر پاکستان کے حصے کا پانی لینا جانتے ہیں،بھارت معرکہ حق کی عبرتناک شکست کو نہ بھولے اب کوئی غلطی کی تو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دینگے،پاکستان کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے پوری دنیا پاک فوج کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان کے عوام نلک کی سلامتی دفاع اور پانی کے تحفظ کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت تاریخ سے سبق لے ظالم وجابر اور عوام پر ظلم وجبر کرنے والے ہمیشہ عبرت کا نشان بنے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلم،عیسائی،سکھ ودیگر اقلیتیں غیر محفوظ ہیں جنونی ہندو سرکاری سرپرستی میں اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں،عالمی ادارے اور عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم وجبر کا نوٹس لیں،بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے،مسلمانوں کے گھر محفوظ ہیں نہ ہی عبادتگاہیں RSSکے جنونی ہندو مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں،بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اقلیتوں کو نشانہ اور آبی جارحیت جیسے جرائم کی روشنی میں اقتصادی ومعاشی پابندیاں عائد کی جائیں،بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے جو مسلسل عالمی قوانین کو روندتے ہوئے انسایت سوز مظالم اور کھلی دہشتگردی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں