اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت کے سینئر حکام کیساتھ آئندہ سفارتی مصروفیات اور طے شدہ دوروں کے بارے میں اجلاس، تیاریوں کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ آئندہ سفارتی مصروفیات اور طے شدہ دوروں کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لیے تمام تر تیاریوں کو جامع اور مربوط بنایا جائے اور بروقت فالو اپ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں