راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران ویڈیو لنک فعال نہ ہوسکا جبکہ عمران خان کی جیل روبکار حاضری لگائی گئی۔ جی ایچ کیو کیس میں ملزمان کو حاضری ساتھ جانے کی اجازت دی گئی، عدالت کے جج چیمبر موجود تھے جب کہ پولیس گواہ بھی حاضری کے بعد روانہ ہوئے۔عدالتی عملہ کے مطابق حاضری مکمل ہونے پر نئی تاریخ دی جائیگی، وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے لیے ملاقات کا حکم دیا جائے، جب تک کلائنٹ سے ملاقات مشاورت نہیں ہوگی پیروی نہیں کر سکتے، وکالت ناموں پر ایک ماہ سے جیل انتظامیہ عمران خان کے سائن کرا کے نہیں دے رہی۔وکیل صفائی نے کہا کہ راولپنڈی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کو عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا جائے، وکالت نامے جیل انتظامیہ کے پاس ہیں۔

