کوئٹہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما نور احمدمحمد حسنی، ظفر اقبال قلندرانی، غلام قادر سالانی، محمدعلی محمد حسنی، عبدالقیوم مینگل، یاسین خان، حاجی محمد اسماعیل مینگل، محمد حسین محمد حسنی، محمد اعظم سمالانی محمد عامر، شاہ فیصل، محمد زمان ساسولی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت ریاس کااہم ستون ہے جسکا روز مرہ زندگی میں بہت اہمیت ضرورت رہتی ہیں عدالت کے بغیر ملک میں ہر طرف ظلم، بدامنی، کرپشن کا دور دور ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کی ہر فورم پر انکی عزت، قدر کرتے ہیں اور اہمیت جانتے ہیں کہ بغیر عدالتوں کے کوئی بھی ملک اپنی افادیت کھو بیٹھتی ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کسی پارٹی کی درخواست پر ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے بارے میں سماعت کرتے ہوئے الیکشن کو بائیس دنوں کیلئے اسٹے کرنے کا آرڈر جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا حکومت یا دوسرے پارٹیاں اپنے بد نیتی اور عوام کی کام نہ کر کے اپنے شکست کو دیکھ کر عدالت میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے درخواست دی ہے جس پارٹی نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے درخواست دی ہے یقینا وہ عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔ انہوں (نے مزید کہا کہ ضلع کوئٹہ کے کچھ ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں کا دورہ نہیں کرتے اور نہ ہی سیکریٹریٹ آتے ہیں صرف ترقیاتی کاموں پر ڈبل پر سٹیج لے کر اسلام آباد اور کراچی میں بیٹھے رہتے ہیں جسکی وجہ سے عوام کی بْری حالت بنتی جارہی ہیں جسکا زندہ واضح مثال حلقہ نمبر 40 ہے جہاں منتخب ایم پی، اے اپنے حلقے کا دورہ نہیں کرتے اور نہ ہی حلقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کلی سردار کاریز ویسٹرن بائی پاس میں چار ٹیوب ویل ہونے کے باوجود پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں ہے غریب لوگ اس مہنگائی کے دور میں دو ہزار روپے فی ٹینکی پانی منگوانے پر مجبور ہیں کی کی گلیاں کچرے اور کاغذات سے بھرے ہوئے ہے اور کلی میں 21 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہیں اور کلی سردار کاریز تین گاؤں پر مشتمل ہے جنکی آبادی تقریباً تین ہزار ہے مگر یہاں کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان صاحب سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے حلقوں کا دورہ نہ کرنے والے ایم پی ایز کے خلاف ایکشن لے کہ وہ منتخب ہو کر اپنے حلقوں کے عوام سے نہ ہی ملتے ہیں اور نہ ہی ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جسکی وجہ سے حلقہ کے عوام بہت سے مسائل سے دو چار ہے اور پریشانی کی زندگی گزار رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ اپنے حلقوں کے عوام سے رابطہ نہ کرنے والے ایم پی ایز کا الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

