کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی کی سیٹ خطرے میں پڑھ گئی۔ جماعت اسلامی نے اپنے تمام یو سی چیئرمین سے ریکوزیشن پر دستخط لے لئے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی دستخط لے کر اجلاس طلب کرکے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔ جسکے لئے 30پی ٹی آئی اراکین کے علاوہ ن لیگ، جے یو آئی و دیگر جماعتوں کی بھی حمایت حاصل کی جائے گی۔ جو مئیر کراچی سے کمیٹیوں میں مطلوبہ کمیٹیاں نہ ملنے پر سخت ناراض ہیں۔ ن لیگ اگر حمایت نہ کرے تو بھی پی ٹی آئی کے اراکین ہی عدم اعتماد کامیاب کرنے کے لئے کافی ہیں۔ دوسری جانب سیاسی اور سماجی حلقے سندھ حکومت کی بیڈگورننس اور اقرباء پروری سے نالاں ہیں انکا کہنا ہے کہ گل پلازہ کیس میں نامعلوم افراد کے بجائے مئیر کراچی، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، چیف فائر آفیسر، ڈی سی ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر صدر، گل پلازہ یونین کے صدرکے نام ڈالے جائیں۔ ایف آئی آر سی کلاس کرکے معصوم شہید ہونے والوں کے خون کی توہین کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت معاملے کودبانے میں مصروف ہے جس پر سیاسی جماعتوں کا سخت ری ایکشن آئے گا۔ تاہم مئیر کراچی کو ہٹانے کے لئے جان توڑ محنت کی جا رہی ہے۔ سودے بازی نہ ہوئی تو مئیر جماعت اسلامی کا آنے کے قوی امکانات ہیں۔

