کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کچھی کی ضلع کونسل کا اجلاس ڈھاڈر میں ملک اسداللہ بنگلزئی کی میزبانی میں منقعد ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان میراں بلوچ مہمان خاص کے علاوہ اراکین کونسل و کارکن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں کارکردگی و تنظیمی رپورٹ ۔علاقائی و سیاسی صورتحال۔اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور خوص کیا گیااور متعدد فیصلے کیے گئے اجلاس میں ضلع میں جاری بد امنی اور ڈاکو راج کے نا تھمنے والے سلسلے پر شدید تحفظ کا اظہار کیا گیا اور بھاگ شہر میں پینے کے پانی کے بحران اور متعلقہ محکموں و زمہ داروں کی کارکردگی پر غم وغصے کا اظہار کیا گیا ۔گزشتہ روز ڈھاڈر میں ڈاکوں کے ہاتھوں شہید کیے گے نوجوان سید طارق شاہ دوپاسی کے ناحق قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی گی ۔اور انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بدامنی کے جاری و ساری سلسلے کو انتظامیہ کی ناکامی اور صوبائئ حکومت کی عدم دلچسپی کو سبب قرار دیا گیا ۔اجلاس میں کثرت رائے سے ضلعی کابینہ کی آئینی مدت پورا ہونے پر کابینہ کو تحلیل کر کے ملک اسداللہ بنگلزئی کی سربراہی 5 رکنی آرگنائزر کمیٹی جس کے ممبران امان اللہ خلجی۔عبدالغنی بلوچ۔گہرام چھلگری۔گیلا رام پر مشتمل تشکیل دے دی گی جو مارچ 2026 تک ضلعی کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مزید رابطہ کاری اورتنظیم کو متحرک کرنے پر کام کرینگے ۔اجلاس سے ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ ۔میراں بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ انسان دوست۔وطن دوست۔قوم دوست سیاست کی ہے کچھی سمیت پورے نصیرآباد ڈویژن میں ہمیشہ فرسودہ سوچ اور قبائلی نظام و سیاست کے مقابلے میں جمہوری سیاست کو فروغ دیا۔پارٹی فورمز اور اصول و ضوابط کے تحت کثرت رائے کے فیصلوں مضبوط سیاسی کردار کی بدولت اس ریجن میں عوامی سیاست کو سدا سر بلند رکھا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی پروگرام اور اجتماعی سوچ کو مضبوطی سے اپنا کر پارٹی کو ضلع میں مزید فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے سیاسی ورکرز کو ہدایات دیں کہ وہ صوبے اور ضلع کی معروضی حالات پر باریک بینی سے نظر رکھیں اور عوام سے ہر سطح پر جڑے رہیں مسائل مشکلات کو پارٹی فورم اور لیڈر شب تک پہچاننے میں خود کو ہمیشہ متحرک اور فعال رکھیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی اپنی مضبوط سیاسی پروگرام تنظیمی ڈھانچے۔اجتماعی فیصلوں و قیادت اور ڈسپلن کی بدولت پورے صوبے کے عوام ۔پڑھے لکھے و با شعور طبقے میں اپنی نمایاں پہچان رکھتی ہے۔

