کراچی: نئے مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسکے اثرات سے متعلق کراچی کے موسم کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے اثرات کراچی پر غیر معمولی طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔
کراچی کے موجودہ درجہ حرارت میں کبھی کبھار ایک تا دو ڈگری کمی ہو سکتی ہے۔

